حیدرآباد

تلنگانہ انتخابات: رائے دہندوں کو راغب کرنے ایک آزاد امیدوار نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا

پوری دنیا میں دھوم مچانے والی مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹلی جنس) کا استعمال تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں جوبلی ہلز کے ایک آزاد امیدوار کی جانب سے کیاجارہا ہے۔

حیدرآباد: پوری دنیا میں دھوم مچانے والی مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹلی جنس) کا استعمال تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں جوبلی ہلز کے ایک آزاد امیدوار کی جانب سے کیاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
رب نے اپنے حبیب کو اپنا دیدار اور تاج شفاعت امت کیلئے نماز کا تحفہ عرش مولا پہ عطا کیا، درگاہ یوسفین میں سدرۃ المنتہی کانفرنس سے علماء مشائخ کا خطاب
ایم آئی ایم پر اظہر الدین کی تنقید
عوامی اپیلوں کا فوری حل: کمشنر بلدیہ ڈاکٹر اشونی تاناجی وکڑے کی کوششیں
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے

اس طرح یہ امیدوار اس انوکھی ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے رائے دہندوں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایک مصنوعی ذہانت کا ٹول بنایا گیا ہے اور اس کو رائے دہندوں کے واٹس ایپ نمبر پر بھیجا جا رہا ہے۔

اس کو کھول کرکیوآرکوڈ کو اسکین کرنے پر امیدوار کی مکمل تفصیلات ووٹرس کو دستیاب ہوں گی۔ چیٹنگ کے ذریعہ امیدوار سے کئی سوالات پوچھنے کا موقع فراہم کیاجارہا ہے۔

مشن لرننگ سے پہلے کچھ عام سوالات کے جوابات ڈیزائن کیے گئے ہیں اور اس میں رکھے گئے ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ اس ٹکنالوجی سے کم سے کم لاگت میں اشتہار دینا ممکن ہے۔

مصنوعی ذہانت کے ذریعہ ہر ووٹر کو معلومات بھیجنے کے لیے 80 پیسے سے زیادہ نہیں لگیں گے۔ ماہرین اس کا تجزیہ کر رہے ہیں۔سمجھاجاتا ہے کہ یہ امیدواروں کے لیے مستقبل میں انتخابی مہم کے اخراجات کو کم کرنے کا متبادل بن جائے گا۔