تلنگانہ

تلنگانہ بھر میں آج یومِ آزادی کا جشن

بیرسٹر اسدالدین اویسی۔ محمد اظہرالدین۔ وقف بورڈ چیئرمین سید عظمت اللہ حسینی۔ صدر سری مہیش کمار گوڑ مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی۔

بیرسٹر اسدالدین اویسی۔ محمد اظہرالدین۔ وقف بورڈ چیئرمین سید عظمت اللہ حسینی۔ صدر سری مہیش کمار گوڑ مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی۔

حیدرآباد: ہندوستان کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (AIMIM) کے صدر اور رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے شہر کے مختلف مقامات پر منعقدہ تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے قومی پرچم لہرایا۔ان تقریبات میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ یومِ آزادی منایا۔ مختلف مقامات پر قومی پرچم کشائی کے بعد شرکاء نے ملک کی ترقی، امن، اتحاد اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تلنگانہ کے وزیر محمد اظہرالدین نے جگتیال میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں قومی پرچم لہرایا۔تقریب میں سرکاری عہدیداران، عوامی نمائندوں، کانگریس قائدین، کارکنان اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ شرکاء نے حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ ملک کی سالمیت، امن، اتحاد اور ترقی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا

حاج ہاؤس نامپلی میں تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید عظمت اللہ حسینی نے نامپلی میں واقع حاج ہاؤس میں قومی پرچم لہرایا۔  جس میں وقف بورڈ کے عہدیداران، ملازمین اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ قومی پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا اور ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مجاہدینِ آزادی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب میں شرکاء نے قومی اتحاد، امن، بھائی چارے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ یومِ آزادی کے موقع پر حاج ہاؤس کا ماحول حب الوطنی کے جذبے سے سرشار نظر آیا۔

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (TPCC)  گاندھی بھون میں تلنگانہ کانگریس  صدر سری مہیش کمار گوڑ نے حیدرآباد کے گاندھی بھون میں واقع تلنگانہ کانگریس کے ہیڈکوارٹر میں قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر قائدین، پارٹی کارکنان اور بڑی تعداد میں حامی موجود تھے۔ قومی پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا اور آزادی کی جدوجہد میں قربانیاں دینے والے مجاہدینِ آزادی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہیش کمار گوڑ نے ملک کی آزادی، جمہوری اقدار، آئین اور قومی یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں آزادی کے لیے دی گئی قربانیوں کو یاد کرنے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنے عزم کو مزید مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

گاندھی بھون میں منعقدہ تقریب کے دوران حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا جذبہ نمایاں رہا اور شرکاء نے ملک کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریبات کے عوام میں یومِ آزادی کے حوالے سے خاصا جوش و خروش دیکھا گیا۔