تلنگانہ

تلنگانہ: پسند کے تعلیمی کورس کےلیے والدین کے انکار پر لڑکی کی خودکشی

اس کی شناخت 18 سالہ سہان سکھو کے طورپرکی گیی ہے۔وہ تقریباً 40 دن قبل اپنے والدین کے پاس نظام آباد کے اماں نگر وینچر علاقہ آئی تھی، جہاں اُس کے والدین مزدور اور مستری کے طور پر کام کرتے ہیں۔

حیدرآباد: مہاراشٹر کے ضلع گونڈیا کے تعلقہ چیرگاؤں کی رہنے والی لڑکی نے تلنگانہ کے نظام آباد میں چوہے مار دوا پی کر خودکشی کر لی۔

متعلقہ خبریں
نظام آباد میں کانسٹیبل پرمودکا قتل، پیشہ ور چور ریاض فرار
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

اس کی شناخت 18 سالہ سہان سکھو کے طورپرکی گیی ہے۔وہ تقریباً 40 دن قبل اپنے والدین کے پاس نظام آباد کے اماں نگر وینچر علاقہ آئی تھی، جہاں اُس کے والدین مزدور اور مستری کے طور پر کام کرتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں سہان نے انٹرمیڈیٹ کی تعلیم مکمل کی تھی اور وہ انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھی۔ اس مقصد کے لئے سالانہ تین لاکھ روپے فیس درکار تھی، جس کا ذکر اس نے والدین سے کیا لیکن والد نے معاشی تنگی کے سبب اسے صلاح دی کہ وہ اپنی مالی حیثیت کے مطابق کوئی دوسرا کورس منتخب کرے۔

اسی بات سے دل برداشتہ ہوکر سہان نے گھر میں موجود چوہے مار دوا پی لی۔ اُسے فوری طور پر سرکاری اسپتال لے جایا گیا، بعد ازاں مزید بہتر علاج کے لیے مانورما اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیرِ علاج رہی۔کل اس کی موت واقع ہو گئی۔