جرائم و حادثات

تلنگانہ: ڈرائیور نےکار کے شیشہ کا بٹن اچانک دبادیا، گردن پھنسنے سے لڑکی کی موت

حیدرآباد: شادی کی تقریب کے دوران کار ڈرائیور کی غفلت سے لڑکی کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: شادی کی تقریب کے دوران کار ڈرائیور کی غفلت سے لڑکی کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
درود و سلام سے نیکیوں کا پلڑا وزنی ہوگا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا خطاب

یہ واقعہ تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع کے بوجاگوڈم گاؤں میں پیش آیا۔

مقامی افرادکے مطابق گاؤں میں اتوار کی نصف شب شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران 9 سالہ لڑکی اندراجا کار کی پچھلی سیٹ پر تنہا بیٹھی ہوئی تھی۔

وہ باہر ہورہی تقریب اوررقص کو اپنا سر کھڑکی سے باہر نکال کر دیکھی رہی تھی کہ اسی دوران کار ڈرائیور نے اس کو دیکھے بغیر دروازے کے شیشے کا بٹن دبا دیا جس کے نتیجہ میں اس کی گردن اس میں پھنس گئی اور دم گھٹنے سے اس کی موت ہوگئی۔

لڑکی کے باپ وینکٹیشورلو کی شکایت پر پولیس نے ڈرائیور شیکھر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔