تلنگانہ

تلنگانہ: شادی سے ایک دن پہلے دلہے کی خودکشی

وہ ایک پرائیویٹ اسکول میں بطور استاد کام کرتا تھا۔

حیدرآباد: شادی سے ایک دن پہلے دلہے نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے مٹ پلی میں پیش آیا۔اس دلہے کی شناخت کرن کے طورپر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
دلہن شادی سے چند گھنٹے قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد

مقامی افراد کے مطابق کرن کی لاش ہفتہ کے روز اس کے گھر میں لٹکی ہوئی ملی۔

کرن کی شادی اتوار کو ہونے والی تھی۔ اس کی خودکشی کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔

وہ ایک پرائیویٹ اسکول میں بطور استاد کام کرتا تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔