حیدرآباد

تلنگانہ حج کمیٹی کا ہفتہ اور اتوار کو عازمین حج کا تربیتی اجتماع

مزید معلومات کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ٹیلی گرام چانل میں شامل ہوجائیں تاکہ حج سے متعلق تمام تر معلومات سے آگاہی ہوسکے۔ عازمین حج سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ چھوٹے بچوں کو ہرگز نہ ساتھ نہ لائیں۔

حج کمیٹی کا اتوار کو جامع مسجد سکندرآباد میں عازمین حج کا دسواں تربیتی اجتماع

حیدرآباد: تلنگانہ حج کمیٹی و انتظامی کمیٹی جامع مسجد سکندرآباد کے تعاون و اشتراک سے اتوار 28/اپریل کو صبح 9 تا 4 بجے شام جامع مسجد سکندرآباد میں عازمین حج کا دسواں تربیتی اجتماع مقرر ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ حج کمیٹی کے زیر اہتمام اتوار کو حج کاساتواں تربیتی اجتماع
مینار گارڈن عازمین حج کا دسواں تربیتی اجتماع
افسران کا دعوی کہ حج سستا ہوگیا ہے، آدھا سچ: حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر
تلنگانہ حج کمیٹی کا اتوار کو عازمین حج کا پانچواں تربیتی اجتماع
منشیات قانون کے تحت مجرم قرار دیئے گئے شخص کوحج ادا کرنے کی اجازت

جناب سید قدیر الدین مسیح جنرل سکریٹری انتظامی کمیٹی جامع مسجد سکندرآباد نگرانی کریں گے۔ مولانا حافظ احسن بن محمد الحمومی خطیب شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی ”مناسک حج“ پر خطاب کریں گے۔

ڈاکٹر حافظ عبدالعلیم پروفیسر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد ”عمرہ کا طریقہ“، مولانا احمد غوری جامعہ نظامیہ ”زیارت مدینہ“ پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔ خاتون عازمین حج کے لئے پردہ کا نظم رہے گا۔

عازمین حج سے ادباً خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ چھوٹے بچوں کو ہرگز نہ لے آئیں۔ نوٹ بک اور پن اپنے ساتھ رکھیں تاکہ اہم نکات کو نوٹ کیا جاسکے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 9030047736 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

حج کمیٹی کا ہفتہ کو درگاہ حضرت احمد بادپاؒ میں عازمین حج کا گیارھواں تربیتی اجتماع

حیدرآباد: تلنگانہ حج کمیٹی و جامع مسجد درگاہ حضرت احمد بادپاؒ، فرسٹ لانسر کے تعاون و اشتراک سے عازمین حج کا گیارھواں تربیتی اجتماع ہفتہ 27/اپریل کو صبح 10 تا 4 بجے شام مقرر ہے۔

جناب پرویز کنوینر اجتماع نے بتایا کہ اس تربیتی اجتماع میں علماء عازمین حج کو عمرہ اور حج سے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔ احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا جائے گا۔

جناب عرفان شریف اسسٹنٹ ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی انتظامی امور پر مخاطب کریں گے۔ حضرت سید شاہ محمد رفیع الدین حسینی رضوی القادری شرفی صدرنشین شرفیہ نعت کونسل و السلام ٹرسٹ نگرانی کریں گے۔ جناب ایس اے کریم پرویز صدرنشین انتظامی کمیٹی مسجد ہذا صدارت کریں گے۔

اجتماع کا آغاز حافظ و قاری محمد مفیض الدین رضوی پیش امام مسجد ہذا کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ حافظ و قاری سید شاہ خلیل الدین الہاشمی قادری شرفی خطیب مسجد سعیدیہ ایک مینار ٹولی چوکی حکیم پیٹ کی نعت شریف ہوگی۔

مزید معلومات کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ٹیلی گرام چانل میں شامل ہوجائیں تاکہ حج سے متعلق تمام تر معلومات سے آگاہی ہوسکے۔ عازمین حج سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ چھوٹے بچوں کو ہرگز نہ ساتھ نہ لائیں۔

مزید معلومات کے لئے حج کمیٹی کے ٹیلی فون 040-23298793 پر اوقات صبح 10:30 تا 5 بجے شام کے درمیان ربط پیدا کرسکتے ہیں۔