حیدرآباد

یوم آزادی تلنگانہ تقریب، امیت شاہ کی شرکت

امیت شاہ نے سب سے پہلے شہداء کی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں انہوں نے قومی پرچم لہرایا۔ انہیں سیکورٹی فورسس کے دستوں کی جانب سے سلامی دی گئی۔

حیدرآباد:مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ نظام حیدرآباد کے خلاف انتھک جدوجہد حب الوطنی کے لازوال جذبہ کا ثبوت ہے۔ مرکزی حکومت کے زیراہتمام سکندرآباد کے پریڈ گراؤنڈ میں یوم آزادی تلنگانہ کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب میں امیت شاہ کے بشمول مرکزی وزیر بی جے پی کے ریاستی صدر کشن ریڈی اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
مغل پورہ پولیس، امیت شاہ کے خلاف درج کیس سے دستبردار
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
شہزادی درشہوار ہاسپٹل کے قریب یوم آزادی تقریب کا اہتمام
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
کانگریس اور بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت:امیت شاہ

 امیت شاہ نے سب سے پہلے شہداء کی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں انہوں نے قومی پرچم لہرایا۔ انہیں سیکورٹی فورسس کے دستوں کی جانب سے سلامی دی گئی۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی پہل سے حیدرآباد آزاد ہوا۔امیت شاہ نے کہا کہ پٹیل کے بغیر، تلنگانہ اتنی جلدی آزادی حاصل نہیں کر پاتا۔