حیدرآباد

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کا دورہ منچریال اور پداپلی۔ اپوزیشن جماعتوں کے کئی لیڈر زیرحراست

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو کے منچریال اور پداپلی اضلاع کے دورہ کے موقع پر پولیس نے امکانی احتجاج کے خوف سے اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کو حراست میں لے لیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو کے منچریال اور پداپلی اضلاع کے دورہ کے موقع پر پولیس نے امکانی احتجاج کے خوف سے اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
تلنگانہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں! کے ٹی راما راؤ کا سخت موقف
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

بیلم پلی بی جے پی انچارج ہیماجی کے بشمول تقریبا 40کارکنوں و لیڈروں کو حراست میں لے لیاگیا۔

یہ گرفتاری کل شب عمل میں آئی۔ان کو بیلم پلی اے آرہیڈکوارٹر کو منتقل کیاگیا۔

بی جے پی کے لیڈروں نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کو غیرقانونی طورپر حراست میں لیاجارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ پُرامن طورپر وزیر موصوف کو یادداشت حوالے کرنا چاہتے تھے تاہم پولیس زبردستی طورپر ان کو حراست میں لے رہی ہے۔

اپوزیشن کے لیڈروں اور کارکنوں کو حراست میں لینے کے دوران ان کی پولیس کے ساتھ بحث وتکرار ہوگئی۔

انہوں نے پوچھا کہ عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات سے وزیرموصوف کو واقف کروانے کا حق کیا ان کو نہیں ہے؟

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل سے لاپرواہ حکومت نے ان کو حراست میں لیا ہے جو نامناسب ہے۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کو ہراساں کیاجارہا ہے جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔

ان لیڈروں نے ان کو فوری رہا کرنے کامطالبہ کیا اور نعرے بازی بھی کی۔

ذریعہ
یواین آئی