تلنگانہ

تلنگانہ آئی ٹی کا عالمی مرکز، بی آر ایس دور میں برآمدات میں 299 فیصد اضافہ: کے ٹی راما راؤ

بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے دس سالہ دور حکومت میں تلنگانہ قومی سطح پر آئی ٹی کے ایک پاور ہاؤس کے طور پر ابھرا۔ انہوں نے اس ترقی کے ثبوت کے طور پر آئی ٹی برآمدات میں 299 فیصد اضافہ اور روزگار کے مواقع میں زبردست اچھال کا حوالہ دیا۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے دس سالہ دور حکومت میں تلنگانہ قومی سطح پر آئی ٹی کے ایک پاور ہاؤس کے طور پر ابھرا۔ انہوں نے اس ترقی کے ثبوت کے طور پر آئی ٹی برآمدات میں 299 فیصد اضافہ اور روزگار کے مواقع میں زبردست اچھال کا حوالہ دیا۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
گنگا جمنی ثقافت کا عملی مظاہرہ، میدک میں قومی یکجہتی کی مثال قائم
ریاستوں اور زمینوں کی تقسیم  سے دل  تقسیم نہین ہوتے۔
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں


مرکز کی جانب سے جاری کردہ 24-2023 کے تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کے ٹی راما راونے بتایا کہ ملک میں پیدا ہونے والی آئی ٹی کی ہر تین نئی ملازمتوں میں سے ایک کا تعلق تلنگانہ سے ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ نئی آئی ٹی ملازمتوں میں ریاست کا حصہ 33 فیصد رہا ہے۔


مرکزی اعداد و شمار کے مطابق 2013۔14 میں سابقہ کانگریس دور حکومت کے دوران آئی ٹی برآمدات جو کہ 57,258 کروڑ روپے تھیں، بی آر ایس حکومت کے تحت 2023۔24 تک بڑھ کر 2,72,076 کروڑ روپے تک پہنچ گئیں۔ سابق وزیر آئی ٹی نے اس غیر معمولی ترقی کا سہرا بی آر ایس دور میں لئے گئے انقلابی فیصلوں، اختراعی پالیسیوں اور نئے پروگراموں کے سر باندھا۔


کے ٹی راما راؤ نے مزید بتایا کہ 2023۔24 میں تلنگانہ میں آئی ٹی ملازمین کی جملہ تعداد 10 لاکھ تک پہنچ گئی جو گزشتہ دہائی کے مقابلہ 209 فیصد اضافہ ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ آئی ٹی کی ہر ایک ملازمت دیگر شعبوں میں چار بالواسطہ ملازمتیں پیدا کرتی ہے جس کا مطلب ہے کہ اس شعبہ نے دیگر شعبوں میں تقریباً 40 لاکھ اضافی ملازمتوں کے مواقع پیدا کئے ہیں۔

اس ترقی کو سابق وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراو کے ویژن کا ثبوت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دس سالہ عرصہ میں تلنگانہ نے آئی ٹی برآمدات کی شرح نمو میں پورے ملک میں سرکردہ مقام حاصل کیاہے۔