تلنگانہ: اندرامّا مکان نہ ملنے پر ایک شخص پانی کی ٹانکی پرچڑھ گیا
یہ واقعہ تلنگانہ کے ورنگل ضلع کے پروت گری منڈل کے چروو کومو تانڈہ گاؤں میں پیش آیا، جہاں سمن نامی شخص نے کئی بار اندرامّا اسکیم کے تحت گھر کے لیے درخواست دی تھی۔
حیدرآباد: اندرامّا ہاؤسنگ اسکیم کے تحت مکان نہ ملنے پر مایوس ایک شخص نے احتجاجاً گاؤں کی پانی کی ٹینکی پر چڑھ کر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے ورنگل ضلع کے پروت گری منڈل کے چروو کومو تانڈہ گاؤں میں پیش آیا، جہاں سمن نامی شخص نے کئی بار اندرامّا اسکیم کے تحت گھر کے لیے درخواست دی تھی۔
ماضی میں ایک آتشزدگی حادثہ میں اس کا گھر مکمل طور پر جل گیا تھا جس کے بعد اُس نے حکام سے اندراما مکان منظور کرنے کی بارہا اپیل کی۔ تاہم، حالیہ جاری کردہ فہرست میں اس کا نام نہ ہونے پر وہ شدید مایوسی کا شکار ہو گیا اور گاؤں کی پانی کی ٹینکی پر چڑھ کر احتجاج شروع کر دیا۔
گاؤں والوں نے اُسے کئی بار نیچے آنے کو کہ مگر اُس نے احتجاج جاری رکھا۔ ر پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر اُسے سمجھایا بجھایا اور بحفاظت نیچے اُتارا۔ اس واقعہ کے بعد گاؤں میں سنسنی پھیل گئی اور حکام پر اسکیم کی شفافیت پر سوالات اُٹھنے لگے