تلنگانہ کے وزیر پونم پربھاکر نے جوبلی ہلز کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
وزیر پونم پربھاکر نے وزیرلیبر ویویک کے ساتھ جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے مختلف ڈویژنس کا دورہ کیا۔ شیخ پیٹ ڈویژن او یو کالونی میں زیر التواء کاموں کے ساتھ ساتھ مقامی مسائل کا انہوں نے جائزہ لیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ و انچارج وزیرحیدرآباد پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں گزشتہ چند دنوں سے ہورہی بارش مشکلات پیدا کررہی ہے۔
وزیر پونم پربھاکر نے وزیرلیبر ویویک کے ساتھ جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے مختلف ڈویژنس کا دورہ کیا۔ شیخ پیٹ ڈویژن او یو کالونی میں زیر التواء کاموں کے ساتھ ساتھ مقامی مسائل کا انہوں نے جائزہ لیا۔
بارش کی وجہ سے جاری کاموں اور آئندہ کئے جانے والے کاموں کے بارے میں مقامی قائدین نے وزراء کو تفصیلات سے واقف کروایا۔ وزراء نے حکام کو ہدایت دی کہ پہلے سے سنگ بنیاد رکھے گئے کاموں کو تیز رفتاری سے مکمل کریں۔
یوسف گوڑہ ڈویژن میں حالیہ شدید بارش کے نتیجہ میں زیرآب آنے والی کالونیوں کا بھی وزراء نے حیدرا کمشنر رنگناتھ اور جی ایچ ایم سی کمشنر آروی کرنن کے ساتھ معائنہ کیا۔ متاثرہ علاقوں میں تباہ شدہ سڑکوں، نالوں اور راحت اقدامات کا انہوں نے جائزہ لیا۔