جرائم و حادثات

تلنگانہ: رکن اسمبلی اے لکشمن کی کار الٹ گئی، ڈرائیور اور گن مین زخمی

تلنگانہ کے رکن اسمبلی و سرکاری وہپ اے لکشمن کار کے الٹ جانے کے نتیجہ میں زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے رکن اسمبلی و سرکاری وہپ اے لکشمن کار کے الٹ جانے کے نتیجہ میں زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

تفصیلات کے مطابق ضلع جگتیال کے امباری پیٹ گاوں کے قریب لاری سے امکانی حادثہ سے بچنے کی کوشش کے دوران ان کی کارکے ڈرائیور نے اس کاتوازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار الٹ گئی اور وہ زخمی ہوگئے۔

اس حادثہ میں ان کے دو گن مین اورڈرائیور بھی معمولی زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ کل شب پیش آیا۔لکشمن کو بہتر علاج کے لئے حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیاگیا۔

لکشمن، کل شب حیدرآباد میں منعقدہ شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد ضلع جگتیال کے دھرماپوری واپس ہورہے تھے۔اس حادثہ کے ساتھ ہی کار کے ایربیگس کھل گئے جس کے نتیجہ میں کوئی بھی شدیدزخمی نہیں ہوا۔اس حادثہ کے وقت کار میں چارافراد سوارتھے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کے شیشے توڑ کر گاڑی سے زخمیوں کو باہر نکالا۔رکن اسمبلی کو فوری طور پر پولیس گاڑی میں کریم نگر اپولو اسپتال لے جایا گیا۔

بعد ازاں انہیں بہتر علاج کے لیے حیدرآباد کے پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیاجہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔لکشمن، اسمبلی میں دھرماپوری حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔