تلنگانہ
تلنگانہ: کار کی ٹکر سے بلدی ورکرہلاک
یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا۔مہلوک 50سالہ ماسیا، سڑک پر کام کررہاتھا کہ تیزرفتارکار نے اس کو ٹکر دے دی۔

حیدرآباد: کار کی ٹکر سے بلدی ورکرہلاک اوردس سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔
یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا۔مہلوک 50سالہ ماسیا، سڑک پر کام کررہاتھا کہ تیزرفتارکار نے اس کو ٹکر دے دی۔
یہ حادثہ اتناخطرناک تھا کہ اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔اس حادثہ کے ساتھ ہی کارچلانے والا شخص کارچھوڑکرفرارہوگیا۔
اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا اورلاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔