حیدرآباد

تلنگانہ:پولیس نے مغویہ لڑکی کو بچالیا

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں پولیس نے چارسالہ لڑکی کو بچالیا جس کا اغواایک نامعلوم جوڑے نے اتوار کی شام ضلع کے دولت آباد منڈل مستقر سے کیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں پولیس نے چارسالہ لڑکی کو بچالیا جس کا اغوا ایک نامعلوم جوڑے نے اتوار کی شام ضلع کے دولت آباد منڈل مستقر سے کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

ممتا اور پربھاکر کی بیٹی چارسالہ شیلجہ اپنے دادا ایلیاکے ساتھ دکان گئی تھی۔

ایلیا، دکان سے سامان کی خریداری میں مصروف تھا کہ اس نامعلوم جوڑے نے اس لڑکی کا اغوا کرلیا۔

اس علاقہ کے سی سی ٹی وی فوٹیجس کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کو یہ پتہ چلا کہ یہ جوڑا گجویل کی بس میں سوار ہوا اور بعد ازاں گجویل سے حیدرآبا دجانے والی بس میں یہ جوڑا سوار ہوا۔

پولیس نے پیر کی صبح حیدرآباد سے اس لڑکی کو بچانے میں کامیابی حاصل کی۔

ذریعہ
یواین آئی