حیدرآباد

مسروقہ موبائیل فونس کی برآمد میں تلنگانہ کودوسرا مقام:اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس شیکھاگوئل

آندھراپردیش جہاں پر7,387 موبائیل فونس برآمد کئے گئے ہیں چوتھامقام حاصل ہے۔17مئی2023کوپورٹل کا سرکاری طورپر آغازکیاگیا۔ لیکن19اپریل 2023 سے تلنگانہ میں پائیلٹ بنیادوں پر یہ شروع کیاگیا۔

حیدرآباد: مسروقہ موبائیل فونس کا پتہ لگانے اوربرآمد کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اوسطاً روزانہ76 مسروقہ یا گمشدہ موبائیل فونس برآمد کئے جارہے ہیں۔ ملک میں موبائیل فونس کو برآمدکرنے میں تلنگانہ کودوسرا مقام حاصل ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں 2ماہ کے اندر 2200 گمشدہ موبائل فونس کاپتہ لگایاگیا
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی

 یہ بات پولیس کے ایک سینئر عہدیدارنے آج یہاں بتائی۔ عہدیدارنے مزید بتایاہے کہ 19اپریل2023کوجبکہ سنٹرل اکویٹمنٹ آئیڈینٹیٹی رجسٹر(سی آئی ای آر) پورٹل کا آغازکیاگیا ریاستی پولیس نے30,049 موبائیل ڈیوائیسس برآمد کئے ہیں۔

مذکورہ پورٹل کو محکمہ مواصلات (ڈی اوٹی) کی جانب سے فروغ دیاگیاہے تاکہ موبائیل فونس کے سرقہ کی روک تھام میں مدد ملے۔35,945 موبائیل فونس برآمد کرنے کے ساتھ کرناٹک کو ملک میں پہلا مقام حاصل رہا جبکہ مہاراشٹراکوتیسرا موقف حاصل ہے جہاں پر مذکورہ معیاد کے دوران15,426 ڈیوائیسس برآمد کئے گئے ہیں۔

 آندھراپردیش جہاں پر7,387 موبائیل فونس برآمد کئے گئے ہیں چوتھامقام حاصل ہے۔17مئی2023کوپورٹل کا سرکاری طورپر آغازکیاگیا۔ لیکن19اپریل 2023 سے تلنگانہ میں پائیلٹ بنیادوں پر یہ شروع کیاگیا۔

 یہ بات شیکھاگوئل نے بتایاکہ جوکہ اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس(اے جی ڈی) سی آئی ڈی ہیں جنہیں سی ای  آئی آرپورٹل تلنگانہ کے لئے نوڈل آفیسر مقررکیاگیاہے۔

 یہ پورٹل ریاست کے 780پولیس اسٹیشنوں میں کام کررہاہے۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تلنگانہ پولیس سٹیزن پورٹل سے استفادہ کریں اورموبائیل فونس کی گمشدگی یا سرقہ کے تعلق سے اطلاع دیں۔

 شیکھاگوئل جوکہ اب سی ای آئی آر پورٹل کے تحت کام کی رفتارکا جائزہ لے رہی ہیں بتایاکہ9 دنوں کے دوران ایک ہزار ڈیوائیسس برآمد کرکے شکایت کنندگان کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔

a3w
a3w