تلنگانہ

تلنگانہ:گروپ ون امتحانات کے اندرون چند ہفتے نتائج متوقع

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے گروپ ون کے مین امتحانات کے پرچوں کی جانچ مکمل ہو گئی ہے اور چند ہفتوں میں نتائج متوقع ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے گروپ ون کے مین امتحانات کے پرچوں کی جانچ مکمل ہو گئی ہے اور چند ہفتوں میں نتائج متوقع ہیں۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں گروپ امتحانات کے شیڈول کااعلان
گروپI کے جوابی بیاضات کی جانچ کا آغاز، جلد نتائج کا اعلان متوقع
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا

کمیشن نے ان سینئر پروفیسروں کی خدمات حاصل کی ہیں جنہوں نے جوابی اسکرپٹ کا جائزہ لیا۔جانچ کے عمل کے مطابق ہر جوابی اسکرپٹ کی جانچ دو پروفیسرس کرتے ہیں تاہم، اگر الاٹ کردہ نمبروں میں 15 فیصد کا فرق ہے تو جوابی پرچہ تیسرے پروفیسر کو بھیج دیا جاتا ہے۔

31,383 امیدواروں میں سے 21,151 (67.3 فیصد)نے گروپ ون کے مین امتحانات میں شرکت کی، جو 21 سے 27 اکتوبر 2024 منعقد ہوئے تھے۔تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن گروپ ون کے مین امتحانات کے عمل کو مکمل کرنے اور فروری میں جنرل رینکنگ لسٹ جاری کرنے کا ارادہ رکھتاہے۔

کمیشن پہلے گروپ 1کے بعد گروپ 2 اور گروپ3 ky نتائج کا اعلان کرنے کا منصوبہ رکھتاہے۔ اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ گروپ 2 اور گروپ3 کے تقررمیں کوئی بیک لاگ ملازمتیں نہ رہیں۔