جرائم و حادثات

تلنگانہ: حضورآباد میں سڑک حادثہ۔ایک ہی خاندان کے تین افرادہلاک

تلنگانہ کے حضورآباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افرادہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے حضورآباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افرادہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

یہ حادثہ جمعہ کی شب اُس وقت پیش آیا جب ریت سے لدی ٹپرکے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ ٹپرلاری ٹووہیلر پر گرپڑی۔

پولیس نے بتایا کہ 17سالہ جی وجئے،ان کی بہن 15سالہ ورشا اور18سالہ سندھو بورنا پلی میں ہونے والی جاترا میں شرکت کے لئے گئے تھے۔

وہ جاترا سے واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔حادثہ اتنا شدیدتھا کہ تین افراد ٹپر لاری میں پھنس جانے کے نتیجہ میں دم گھٹنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے ارتھ موور کی مدد سے ان کی لاشوں کو نکالا اوران کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے حضورآباد منتقل کردیاگیا۔