تلنگانہ

تلنگانہ:پداپلی ٹاون میں سڑک حادثہ، دوخواتین ہلاک

مہلوک خواتین کا تعلق پداپلی ٹاون کے اُودے نگر سے ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے پداپلی ٹاون میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دوخواتین ہلاک ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
ریاستی جمعیتہ علماء تلنگانہ کا نئے وقف ترمیمی قانون پر شدید اعتراض، قانونی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان
ہر خاندان سے ایک بچے کو حافظ قرآن اور عالم دین بنانے کی شدید ضرورت:حافظ پیر شبیر احمد
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر

یہ حادثہ پداپلی کے نواحی علاقہ رنگم پلی میں اُس وقت پیش آیا جب کار نے تین خواتین کوٹکر دے دی۔

حادثہ اتناخطرناک تھا کہ دوخواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جبکہ ایک اورخاتون شدید طورپرزخمی ہوگئی جس کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مہلوک خواتین کا تعلق پداپلی ٹاون کے اُودے نگر سے ہے۔