تلنگانہ

تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں سڑک حادثہ ۔سب انسپکٹر ہلاک

بدھ کی رات وہ حیدرآباد کے بلکم پیٹ یلماں مندر کے قریب بندوبست کے فرائض انجام دینے کے بعد واپس جارہاتھا کہ اس کی کار ایک لاری سے ٹکرا گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے چریال گیت کے پاس تیز رفتاری کے باعث پیش آئے سڑک حادثہ میں فلم نگر کا سب انسپکٹر ہلاک ہوگیاجس کی شناخت راجیشور کے طورپر کی گیی ہے ۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

بدھ کی رات وہ حیدرآباد کے بلکم پیٹ یلماں مندر کے قریب بندوبست کے فرائض انجام دینے کے بعد واپس جارہاتھا کہ اس کی کار ایک لاری سے ٹکرا گئی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایس آئی راجیشور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور کار مکمل تباہ ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی سرکاری اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہے۔