حیدرآباد

تلنگانہ آرٹی سی کا نیا لوگوجلد جاری کیاجائے گا

اب تمام اداروں بشمول نئی گاڑیوں کے نمبرپلیٹس پر بھی ٹی ایس کی جگہ اب ٹی جی ہوگا۔بتایاجاتا ہے کہ آرٹی سی کا نیا لوگوجلد ہی جاری کیاجائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی) اب ٹی ایس آرٹی سی کے بجائے ٹی جی ایس آرٹی سی میں تبدیل ہوجائے گاکیونکہ حال ہی میں مرکزی حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں گزٹ اعلامیہ کی اجرائی کے بعد چیف سکریٹری کی جانب سے ریاست کے تمام اداروں کو اپنے مخفف ٹی ایس کے بجائے ٹی جی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
میٹروریل کے مسافرین کی تعداد کو دگنا کرنے کی ضرورت: کے ٹی آر
حیدرآباد میں 300 میٹر وڈیلکس بسیں شروع کرنے آ رٹی سی کا منصوبہ
سکندرآباد اور پٹن چیرو کے درمیان اے سی بسیں چلانے کا اعلان
مرکز نے دیہی ترقی کیلئے اے پی کو بھاری فنڈس جاری کئے
دہشت گردی کا شکار طلبا کیلئے ایم بی بی ایس کی 4 نشستیں مختص

اس اعلامیہ کے مطابق تمام اداروں کے نام میں شامل ٹی ایس(تلنگانہ) کے بجائے اب ٹی جی(تلنگانہ) کیاجارہا ہے۔ریاست میں کانگریس حکومت کی تشکیل کے بعد اس نے مرکز سے درخواست کی تھی کہ تلنگانہ اسٹیٹ کے مخفف ٹی ایس کے بجائے ٹی جی کیاجائے جس کی منظوری دیتے ہوئے مرکز نے حال ہی میں گزٹ اعلامیہ جاری کیا تھا۔

اب تمام اداروں بشمول نئی گاڑیوں کے نمبرپلیٹس پر بھی ٹی ایس کی جگہ اب ٹی جی ہوگا۔بتایاجاتا ہے کہ آرٹی سی کا نیا لوگوجلد ہی جاری کیاجائے گا۔