تلنگانہ: چلتی اسکول بس میں اچانک دھواں نکلنے سے سنسنی
اس دوران اس سڑک پر کچھ منٹ کے لئے ٹریفک رک گئی۔اس واقعہ کے وقت وہاں سے گزرنے والوں نے اس منظرکو اپنے کیمروں میں قید کرلیاجو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا پروائرل ہوگئے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سکندرآباد کنٹونمنٹ میں چلتی اسکول بس سے دھواں نکلنے لگاجس سے سنسنی پھیل گئی۔
جمعرات کی صبح تقریباً 8 بجے ایک اسکول بس، جس میں 25 طلبہ سوار تھے، کے انجن سے دھواں نکلنے کی وجہ سے یہ سنسنی پھیل گئی۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بس مہندرا ہلز کی جانب جا رہی تھی۔ بس کے ڈرائیور نے انجن سے کثیف دھواں نکلتا دیکھا اور فوراً طلبہ کی حفاظت کے لئے دروازے کھول دیئے۔ڈیوٹی پر موجود فوجیوں نے آتش فرو آلات کا استعمال کر کے دھویں کو قابو میں کیا، جبکہ راستے سے گزرنے والے افرادبچوں کی مدد کے لئے آگے آئے۔
پولیس نے بتایا کہ تمام طلبہ محفوظ ہیں اور انہیں دوسری اسکول بس میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈرائیور یا طلبہ میں سے کسی کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔
اس دوران اس سڑک پر کچھ منٹ کے لئے ٹریفک رک گئی۔اس واقعہ کے وقت وہاں سے گزرنے والوں نے اس منظرکو اپنے کیمروں میں قید کرلیاجو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا پروائرل ہوگئے۔