تلنگانہ

تلنگانہ کے ایس ایس سی کے نتائج، اپریل کے اواخر تک جاری ہونے کاامکان

تلنگانہ کے ایس ایس سی کے نتائج رواں ماہ (اپریل) کے آخر تک جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ ڈائرکٹوریٹ آف گورنمنٹ ایگزامینیشنس نے 19 مقامات پر جوابی پرچوں کی جانچ کا عمل 15 اپریل کو مکمل کر لیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ایس ایس سی کے نتائج رواں ماہ (اپریل) کے آخر تک جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ ڈائرکٹوریٹ آف گورنمنٹ ایگزامینیشنس نے 19 مقامات پر جوابی پرچوں کی جانچ کا عمل 15 اپریل کو مکمل کر لیا۔

متعلقہ خبریں
ایس ایس سی کے نتائج کی جلد اجرائی
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

اس وقت نتائج کی تیاری جاری ہے، جس میں انٹرنل اسسمنٹ مارکس کا اضافہ بھی شامل ہے۔

اس مرتبہ ریاستی حکومت نے گریڈنگ سسٹم کو ختم کر دیا ہے اور طلبہ کو مارکس (نمبرات) دیے جائیں گے۔

اگرچہ اس تعلیمی سال کے لئے 80 نمبر اکسٹرنل امتحانات اور 20 نمبر انٹرنل امتحانات کے لئے مختص کرنے کا موجودہ نظام برقرار رکھا گیا ہے، تاہم ایک دہائی سے رائج گریڈنگ سسٹم کو ختم کرتے ہوئے مارکس سسٹم اپنایا گیا ہے۔

اب تک طلبہ کو حاصل کردہ نمبرات کی بنیاد پر گریڈ دیئے جاتے تھے۔