تلنگانہ

شادنگرمیں تلنگانہ ریاست کے یومِ تاسیس کی تقریبات جوش و خروش کے ساتھ انقیاد

تلنگانہ ریاست مینارٹی کارپوریشن چیئرمین عبیداللہ کوتوال کی ہدایت پر آج شادنگر میں محترمہ سیدہ عالیہ سلطانہ نے قومی پرچم کشائی انجام دی

جڑچرلہ  : تلنگانہ ریاست کے یومِ تاسیس کے موقع پر شادنگر شہر میں مختلف سرکاری دفاتر، سماجی تنظیموں اور عوامی اداروں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اسی سلسلے میں فمینہ محلہ منڈلی کی صدر سیدہ عالیہ سلطانہ کی زیرِ نگرانی تلنگانہ یومِ تاسیس کی تقریب نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ یومِ تاسیس پر پرچم کشائی اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات

تلنگانہ ریاست مینارٹی کارپوریشن چیئرمین عبیداللہ کوتوال کی ہدایت پر آج شادنگر میں محترمہ سیدہ عالیہ سلطانہ نے قومی پرچم کشائی انجام دی۔ اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بعد ازاں شرکاء اور خواتین میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور تلنگانہ ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کرنے والے شہداء اور قائدین کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیدہ عالیہ سلطانہ نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کا قیام عوام کی طویل جدوجہد، قربانیوں اور اتحاد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست نے ترقی اور فلاح و بہبود کے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور عوام کو اس ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور انہیں ہر شعبے میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔ آخر میں انہوں نے ریاست کے تمام عوام کو تلنگانہ یومِ تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تلنگانہ کی مزید ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔