یوروپ

یورپ کے 9 ممالک میں ایئرپورٹ چیکنگ متاثر، شدید رش سے مسافر پریشان

رپورٹ کے مطابق فرانس، بیلجیم، ہالینڈ، جرمنی، یونان، مالٹا، پرتگال، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ نے سرحدی روانی برقرار رکھنے کے لیے اس عمل کے اطلاق کو مؤخر کیا ہے۔

بروسیلز :   یورپی یونین کے باہر کے شہریوں سے فنگر پرنٹس اور فیس اسکیننگ کرنے کا تقاضا کرنے والا نظام ہوائی اڈوں پر طویل قطاروں کا باعث بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق فرانس، بیلجیم، ہالینڈ، جرمنی، یونان، مالٹا، پرتگال، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ نے سرحدی روانی برقرار رکھنے کے لیے اس عمل کے اطلاق کو مؤخر کیا ہے۔

یہ نظام گزشتہ اکتوبر میں نافذ کیا گیا تھا اور توقع تھی کہ یہ اپریل تک مکمل طور پر نافذ العمل ہو جائے گا۔

ممالک کو گرمیوں کے دوران سفری افراتفری سے بچنے کے لیے کنٹرولز کو معطل کرنے کی اجازت دینے کے لیے 150 دن کی عدم نفاذ کی مدت دی گئی تھی۔

اگرچہ یہ مدت 6 ستمبر کو ختم ہو گئی، نو ممالک نے اعلان کیا کہ جب تک نظام درست طریقے سے کام نہیں کر رہے وہ کنٹرول نافذ نہیں کریں گے۔

ایئر لائنز اور ہوائی اڈوں نے یورپی یونین کے نئے سرحدی کنٹرول نافذ کرنے کے طریقہ کار پر تنقید کی۔

ریان ایر نے ایئر پورٹس اور سرحدی حکام کو مناسب وقت فراہم کرنے کے لیے ای ای ایس استثنا کو کم از کم اپریل 2027 تک بڑھانے کی درخواست کی۔

ریان ایر کے آپریشنز منیجر نیل مک مَہون نے کہا کہ یہ عمل ابتدا سے انتہا تک تباہ کن تھا اور ان کی وارننگز پر توجہ نہیں دی گئی۔