سکندر آباد کوآپریٹیو بینک کی عوامی خدمات مثالی- کھاتے داروں کا بھرپور اظہار اطمینان قابل فخر
جناب خان لطیف خان کی خدمات کو خراج عقیدت- 28ویں سالانہ اجلاس عام سے پروفیسر خواجہ ناصر الدین اور سید ظہور الدین کا خطاب
جناب خان لطیف خان کی خدمات کو خراج عقیدت- 28ویں سالانہ اجلاس عام سے پروفیسر خواجہ ناصر الدین اور سید ظہور الدین کا خطاب
حیدرآباد : اکنامک پروفیسر خواجہ ناصر الدین نے کہا کہ سکندرآباد کوآپریٹیو بنک عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت اور نیک جذبے کے ساتھ ارادے مخلص ہو تو اللہ تعالی کی مدد شامل حال رہتی ہے یہ بنک قوم کی امانت ہے اور امانت رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکندرآباد کوآپریٹیو بینک کے 28ویں سالانہ جلسہ عام میں کیا جو احاطہ خان لطیف خان اسٹیٹ نام پلی میں منعقد ہوا
انہوں نے بنک کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا اطمینان ہی ہماری کامیابی ہے پروفیسر خواجہ ناصر الدین مزید کہا کہ ہم کو اپنی کمیونٹی کے مسائل کو جاننا اور اس کے حل کی کوششیں کرتے رہنا چاہیے موجودہ دور میں ہم دوسروں کی کمیوں کو تلاش کرتے رہتے ہیں اس سے گریز کرنا وقت کا تقاضہ ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس بینک کے زیادہ سے زیادہ تعداد میں کھاتے دار بنیں
صدر نشین سکندرآبادکو آپریٹیو بینک جناب سید ظہور الدین نے کہا کہ 1998ء میں اس بینک کا قیام عمل میں لایا گیا تھا الحمدللہ اس بنک کے اب 20 ہزار سے زائد اکاؤنٹ ہولڈرس ہیں یہ بیک آر بی آئی کے شرائط کے مطابق کام کرتا ہے اور سب سے اہم بات یہ بھی ہے کہ جو بھی بینک اکاؤنٹ ہولڈر یہاں سے قرض لیتے ہیں وہ پابندی سے ادا بھی کرتے ہیں سکندراباد کوآپریٹیو بینک چھوٹے ضرورت مندوں کی تکمیل کو اولین ترجیح دیتا ہے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے جناب سید ظہور الدین نے جناب خان لطیف خان سرپرست سکندرآباد کوآپریٹیو بینک کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے اس بینک کے ذریعے کمیونٹی کی عظیم الشان خدمات انجام دی ہیں
انہوں نے کہا کہ جناب خان لطیف خان نے سکندراباد کوآپریٹیو بینک کو مستحکم کرنے میں کافی اہم رول ادا کیا ہے انہوں نے ضرورت مند مسلمانوں کی خدمت کا بیڑہ اٹھایا تھا اور اس میں بڑی حد تک انہیں کامیابی بھی ملی ہے جناب خان لطیف خان نے روزنامہ منصف کے ذریعے ملک بھر میں اردو صحافت کا نام بھی روشن کیا انہی کی کوششوں اور کاوشوں سے اردو صحافت میں نمایاں تبدیلیاں آئیں اور اردوصحافیوں کی قدر و منزلت میں مزید اضافہ ہوا اور اردو زبان و ادب کو کافی فروغ حاصل ہوا
صدر نشین بینک نے مزید کہا کہ ہم نے بینک قائم کرتے ہوئے ایک مضبوط بنیاد کا قیام عمل میں لایا ہے اب یہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ اسے ہر طرح سے مضبوط کریں
اجلاس کا اغاز محمد مقیم الدین کی قرات کلام پاک سے ہوا جناب لطیف الدین لطیف اور جناب شرف الدین ارشد نے نعت شریف سنائی مولانا حامد حسین شطاری نے کہا کہ ایمانداری اور خلوص کے ساتھ جو کام کیے جاتے ہیں وہ عوام میں مقبول ہوتے ہیں انہوں نے سکندرآباد کوآپریٹیو بینک کی خدمات کی ستائش کی کہ یہ بینک ملت کی خدمت کر رہا ہے جناب الیاس شمسی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سکندرآباد کو آپریٹیو بنک میں اپنے زیادہ سے زیادہ اکاؤنٹس کھولیں ڈاکٹر جاوید کمال نے سکندر آباد کو آپریٹیو بنک کو عوام کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بینک کے ذریعے عوام بالخصوص مستحق لوگوں کو قرض فراہم کیا جاتا ہے وہ باعث اطمانیت ہے بینک کی کارکردگی اور سالانہ رپورٹ پیش کرنے کے بعد صدر نشین بنک جناب سید ظہور الدین نے ممتاز و معروف سینیئر صحافی جناب کے این واصف ‘غوث ارسلان ‘مجیب الرحمن’ محمد اعجاز الدین ایڈوکٹ اور رفیعہ نوشین کو دیدہ زیب قرآنی طغرے پیش کیے اور انجینیئر خالد شہباز ‘شیخ مصطفی الدین’ سید محمد زین العابدین عثمان ‘برکت علی خان ‘محمد قیصر تنظیم ہم ہندوستانی کی شالپوشی کی بورڈ آف ڈائریکٹرز جناب سید احمد اکبر الدین ایڈوکیٹ کے علاوہ محمد شجاعت علی قریشی’ بی وی ایس مہیشور ‘پی مہیندر ریڈی ‘محمد ذوالفقار علی’ سید محمد حسن حسینی’ سید انوار الہدی’ سید محمد زین العابدین عثمان غوری ایڈوکیٹ’ محترمہ نیتا ریڈی’ محترمہ حوریہ فاطمہ غالب کے علاوہ اس موقع پر ممتاز سینیئر صحافی جناب محمد طاہر رومانی ‘ڈاکٹر جاوید کمال ‘جناب سلیم احمد فاروقی اردو اکیڈمی جدہ’ جناب محمد حسام ریاض’مظفر احمد ‘سید محمد حسن حسینی ‘یاسمین بیگم ‘محترمہ شہناز فاطمہ اور کھاتے داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مولانا حامد حسین شطاری نے دعا کی