حیدرآباد
تلنگانہ:لوور مانیرڈیم سے پانی چھوڑاگیا
بالائی علاقوں سے پانی کے شدید بہاو کے سبب تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے لوور مانیرڈیم میں پانی کا شدید بہاودرج کیاگیا۔

حیدرآباد: بالائی علاقوں سے پانی کے شدید بہاو کے سبب تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے لوور مانیرڈیم میں پانی کا شدید بہاودرج کیاگیا۔
شدید بہاو کے سبب پراجکٹ کے عہدیداروں نے پراجکٹ کے 9دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑا۔
ساتھ ہی کاکتیہ کنال سے 35ہزار کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔
اس پراجکٹ میں 44,194کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد 35,300کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔