تلنگانہ

تلنگانہ کے متحدہ عادل آباد ضلع میں درجہ حرارت9ڈگری سلسیس درج

تلنگانہ کا متحدہ عادل آباد ضلع شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جہاں کئی مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت 9 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد حکام نے ا یلو الرٹ جاری کردیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کا متحدہ عادل آباد ضلع شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جہاں کئی مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت 9 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد حکام نے ا یلو الرٹ جاری کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
سرد موسم اور کم عمر بچے، کچھ حفاظتی تدابیر
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد

محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ضلع کے بیشتر مقامات پر درجہ حرارت میں مزید گراوٹ ہوگی۔شمالی ہند سے چلنے والی سرد ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

دسمبر کے پہلے ہفتے سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی درج کی گئی ہے۔ جاریہ ماہ کی 13 تاریخ کو آصف آباد میں درجہ حرارت 10.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا لیکن پانچ دنوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید گراوٹ ہوگئی۔

کئی مقامات پر درجہ حرارت 12 تا 9 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی افرادکا کہنا ہے کہ عادل آباد میں ہر سال اقل ترین درجہ حرارت 7 ڈگری درج کیاجاتاہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مختلف موسمی حالات اور پڑوسی ریاستوں سے آنے والی تیز ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت میں گراوٹ ہوئی ہے۔ صبح 9 بجے بھی سردہواؤں کے باعث عوام سڑکوں پر نہیں نکل رہے ہیں۔

a3w
a3w