آندھراپردیش

چندرابابو کی گرفتاری کے خلاف احاطہ پارلیمنٹ میں تلگودیشم کااحتجاج

اے پی کی اصل اپوزیشن جماعت کے سابق ارکان پارلیمنٹ نے بھی دھرنے میں حصہ لیا۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نارا لوکیش پارلیمنٹ پہنچے اوراس دھرنے میں حصہ لیا۔

حیدرآباد: اسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدراین چندرابابونائیڈو کی گرفتاری کو غیرقانونی قراردیتے ہوئے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں گاندھی جی کے مجسمہ کے قریب پلے کارڈس کے ساتھ احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
صدرجمہوریہ کی توہین دراصل پورے ملک کی توہین کے مترادف: چندرابابو
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

اے پی کی اصل اپوزیشن جماعت کے سابق ارکان پارلیمنٹ نے بھی دھرنے میں حصہ لیا۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نارا لوکیش پارلیمنٹ پہنچے اوراس دھرنے میں حصہ لیا۔

تلگودیشم ارکان پارلیمنٹ نے چندرا بابو کی گرفتاری کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے جمہوریت کو بچانے اور آندھرا پردیش میں غیر قانونی مقدمات ختم کرنے کے نعرے لگائے۔

پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رگھورام کرشنا راجو نے کہا کہ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ اے پی میں جمہوریت کو کیسے پامال کیا گیا۔رکن پارلیمنٹ جے دیو نے کہا کہ وہ عوام کو اے پی میں ہونے والی تبدیلیوں سے واقف کروانے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔