تلنگانہ
محبوب آباد میں غیر مجاز جھونپڑیوں کے انہدام سے کشیدگی
ان جھونپڑیوں میں رہنے والوں نے اس کی مخالفت کی اور مزاحمت کی کوشش کی۔ان کی پولیس کے ساتھ بحث وتکرا ر بھی ہوئی۔مقامی افراد نے جے سی بی کو روک دیا او راحتجاج کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع مستقرمیں ریونیو حکام نے نئے کلکٹریٹ کے قریب سرکاری اراضی پر قائم غیر مجاز جھونپڑیوں کو اچانک منہدم کردیا۔ریونیو کے حکام جے سی بی مشینوں اورپولیس کی بھاری تعداد کے ساتھ وہاں پہنچے اور انہدامی کارروائی شروع کردی۔
اس موقع پر ان جھونپڑیوں میں رہنے والوں نے اس کی مخالفت کی اور مزاحمت کی کوشش کی۔ان کی پولیس کے ساتھ بحث وتکرا ر بھی ہوئی۔مقامی افراد نے جے سی بی کو روک دیا او راحتجاج کیا۔
انہوں نے کہاکہ غریبوں کی بنائی ہوئی جھونپڑیوں کو جے سی بی کے ذریعہ زمین دوزکیاجارہا ہے۔بعض افراد نے پولیس کی موجودگی میں ریونیو حکام کے ساتھ ہاتھا پائی کی کوشش کی جس سے کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔پولیس نے ان کو روک دیا۔
ان افراد نے ریونیوحکام کے رویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی۔