آندھراپردیش
وشاکھاپٹنم کے آئی ٹی سی گودام میں خوفناک آتشزدگی
رپورٹس کے مطابق، گودام میں رکھے گئے سگریٹ اور بِنگو پیکٹس میں اچانک آگ لگ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آٹھ فائر انجن موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔
حیدرآباد: اے پی کے وشاکھاپٹنم کے گنڈی گنڈم علاقہ میں واقع آئی ٹی سی کے گودام میں ہفتہ کی صبح ایک شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجہ میں زبردست مالی نقصان ہوا۔
رپورٹس کے مطابق، گودام میں رکھے گئے سگریٹ اور بِنگو پیکٹس میں اچانک آگ لگ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آٹھ فائر انجن موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس حادثہ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مالی نقصان انتہائی زیادہ ہوا ہے۔
حکام نے واقعے کی تفصیلی جانچ شروع کر دی ہے۔