حیدرآباد
کاٹے دان علاقہ کے پلائی ووڈ گودام میں خوفناک آگ
گودام میں بڑے پیمانہ پر پلائی ووڈ کے ہونے کے سبب آگ تیزی سے پھیلتی چلی گئی۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران شہرحیدرآباد میں آگ لگنے کے واقعات میں کافی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے راجندرنگر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود کے کاٹے دان علاقہ کے قریب ایک پلائی ووڈ گودام میں اچانک بڑے پیمانہ پر خطرناک آگ بھڑک اٹھی۔
آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ شعلے دور دور تک بلند ہوتے دیکھے گئے۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نظرآرہا تھا۔
مقامی افرادنے فوری طور پر صورتحال کا نوٹ لیتے ہوئے چوکسی کااظہار کیا اورفائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرس کی ٹیمیں وہاں پر پہنچ گئیں اور فائر انجنوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پرمالی نقصان ضرور ہوا ہے۔
گودام میں بڑے پیمانہ پر پلائی ووڈ کے ہونے کے سبب آگ تیزی سے پھیلتی چلی گئی۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران شہرحیدرآباد میں آگ لگنے کے واقعات میں کافی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔