انٹرٹینمنٹ

ملزم کی گرفتاری پر رشمیکا مندانا کا دہلی پولیس سے اظہار تشکر

ہفتہ کے روز مندانا نے اپنے ایکس پیج پر شیئر کرتے ہوئے اظہار تشکر کے پیام کو دہلی پولیس سائبر کرائم یونٹ کو ٹیاگ کیا تھا۔ انہوں نے اس کیس کے ذمہ دار کو گرفتار کرنے پر ڈی سی پی۔ آئی ایف ایس او سے اظہار تشکر کیا۔

حیدرآباد: اداکارہ رشمیکا مندانا نے دہلی پولیس سے اظہار تشکر کیا جس نے ”فلم انیمل“ کی اداکارہ کے ڈیپ فیک ویڈیو بنانے کے کلیدی ملزم بی ٹیک گریجویٹ کو آندھرا پردیش سے گرفتار کرلیا۔ یہ ڈیپ فیک ویڈیو، سوشل میڈیا کے مختلف پلاٹ فام پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
بنگلورو ریو پارٹی، تلگو اداکارہ ہیما کو ایک اور نوٹس
پرینکا چوپڑا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
بھینسہ میں آن لائن سٹہ گینگ کا پردہ فاش،اہم رکن گرفتار ،دیڑھ کروڑ کا سونا، نقدی و دستاویزات برآمد
دہلی پولیس کو کانگریس ورکرس کو ہراسانی سے روکا جائے:دیویندر یادو
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار

 اس ویڈیو میں جو گذشتہ سال نومبر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ ورک آوٹ چست سیاہ لباس میں ملبوس ایک خاتون کو ایلی ویٹر (لفٹ) میں داخل ہوتے ہوئے دکھایاگیاتھا، ملزم جس کی شناخت23 سالہ یمانی نوین کے طور پر کی گئی اور ضلع گنٹور کا رہنے والا بتایا گیا ہے، نے اداکارہ سے مشابہت کیلئے آر ٹیفیشل انٹلی جنس (اے آئی) کا استعمال کرتے ہوئے برٹش۔ انڈیا سوشل میڈیا کی مشہور شخصیات زارا پٹیل کی شکل بنائی تھی۔

 ہفتہ کے روز مندانا نے اپنے ایکس پیج پر شیئر کرتے ہوئے اظہار تشکر کے پیام کو دہلی پولیس سائبر کرائم یونٹ کو ٹیاگ کیا تھا۔ انہوں نے اس کیس کے ذمہ دار کو گرفتار کرنے پر ڈی سی پی۔ آئی ایف ایس او سے اظہار تشکر کیا۔