اسرائیلی پارلیمنٹ میں ’انروا‘ کو دہشت گرد قرار دینے کا بل منظور
فلسطین، لبنان، اردن اور شام کے علاقوں میں فلسطینیوں کی تعلیم اور صحت سے متعلق کام کرنے والےادارے انروا اور اسرائیلی حکومت کے درمیان تعلقات ہمیشہ تناؤ کا شکار رہے ہیں تاہم 7 اکتوبر کے بعد اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے بعد تعلقات کی تلخی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
تل ابیب: اسرائیلی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونائیٹڈ نیشنز ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کیلئے بل منظور کرلیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد بل امور خارجہ اور ڈیفنس کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔
فلسطین، لبنان، اردن اور شام کے علاقوں میں فلسطینیوں کی تعلیم اور صحت سے متعلق کام کرنے والےادارے انروا اور اسرائیلی حکومت کے درمیان تعلقات ہمیشہ تناؤ کا شکار رہے ہیں تاہم 7 اکتوبر کے بعد اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے بعد تعلقات کی تلخی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیلی پارلیمنٹ کے اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے انروا کے ترجمان جولیٹ ٹوما کا کہنا تھا کہ ایجنسی کو بند کرنے کی ایک وسیع مہم کے ذریعے یہ ایک اور کوشش کی گئی ہے، ایسے اقدامات اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔
حماس اور فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے بھی انروا کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے اسرائیلی پارلیمنٹ کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپیل کی گئی ہے کہ عالمی برادری انروا کو بند کرنے کی سازش کے خلاف مزاحمت کرے۔