حیدرآباد

حیدرآبادی طالب علم کی لاش امریکہ کے شہر کلیولینڈمیں پائی گئی

حیدرآبادی طالب علم جو گذشتہ ماہ سے لاپتہ ہوگیا تھا کی لاش امریکہ کے شہر کلیولینڈمیں پائی گئی۔

حیدرآباد: حیدرآبادی طالب علم جو گذشتہ ماہ سے لاپتہ ہوگیا تھا کی لاش امریکہ کے شہر کلیولینڈمیں پائی گئی۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

ناچارم سے تعلق رکھنے والے محمد عبدالعرفات کلیولینڈیونیورسٹی سے گذشتہ سال مئی میں آئی ٹی سے ماسٹرس کی ڈگری کرنے کیلئے امریکہ پہنچے تھے۔

نیویارک میں ہندوستانی قونصل خانہ نے ایکس پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان،کلیولینڈمیں مردہ پایاگیا۔

قونصل خانہ نے اس نوجوان کے ارکان خاندان سے گہری تعزیت کااظہار کیااورکہاکہ وہ مقامی ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ میں ہے تاکہ اس معاملہ کی جانچ کی جاسکے۔

گذشتہ ماہ قونصل خانہ نے کہا تھا کہ وہ مقامی قانون نافذکرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ میں ہے تاکہ اس نوجوان کی تلاش کی جاسکے۔

قونصل خانہ نے اس نوجوان کی لاش حیدرآباد بھیجنے کے لئے ممکنہ مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔