آندھراپردیش

شادی سے چند گھنٹے پہلے ہونے والے دلہے کی موت

حیدرآباد: شادی سے چند گھنٹے پہلے ہونے والا دلہا چھت سے گرکر شدید زخمی ہوگیا، علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: شادی سے چند گھنٹے پہلے ہونے والا دلہا چھت سے گرکر شدید زخمی ہوگیا، علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع وجیانگر کے راجم میں پیش آیاجس کے سبب شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا۔

بالیجاپیٹ منڈل کے پیداپینکیکی علاقہ کے نوجوان سوریہ راو کی شادی کامہورت بدھ کی شب 12 بجکر 55منٹ کا نکالاگیا۔

تمام لوگ شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے۔سوریہ راو اپنے مکان کی دوسری منزل پر سورہا تھا کہ اچانک وہ چھت سے توازن کھوکر پڑوس کے مکان کی چھت پر گرپڑا۔

اس کو علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال لے جایاگیا،وہاں سے بہتر علاج کے لئے اسے سریکاکلم کے اسپتال منتقل کیاگیا تاہم علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔