مشرق وسطیٰ

قازقستان میں طیارہ جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل

روس کی فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی (روساوتسیا) کے مطابق طیارے کے پرندوں سے ٹکرانے کے بعد کپتان نے اکتاؤ کے متبادل ایئر فیلڈ کی طرف رخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایئر لائن نے کہا کہ جہاز میں 62 مسافر اور عملے کے پانچ ارکان سوار تھے۔

الماتی: قازقستان کے اکتاؤ شہر کے قریب طیارہ حادثے کی جگہ پر بچاؤ آپریشن مکمل ہو گیا ہے۔ حادثے میں 38 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ قازق حکومت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ "ریسکیو سروسز نے تلاش کا کام مکمل کر لیا ہے۔ حادثہ میں 38 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی حالت مستحکم ہے” ان کی ضرورت کے مطابق اور مناسب علاج کیا جا رہا ہے۔”

متعلقہ خبریں
سارہ علی خان نے ’ اے وطن میرے وطن‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
خلیل احمد آئی پی ایل میں تیزترین 50 وکٹ لینے والے ہندوستانی بولر
روہت شرما نے بین الاقوامی کرکٹ میں 17000 نز مکمل کرلئے

قابل ذکر ہے کہ باکو سے گروزنی جانے والا آذربائیجان ایئر لائن کا طیارہ بدھ کی صبح مغربی قازقستان کے شہر اکتاو کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔