مشرق وسطیٰ
عمان میں 19 فروری کو یکم رمضان المبارک ہوگا
عمان کی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے مطابق فلکیاتی حساب سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ منگل 29 شعبان کو چاند کا نظر آنا فلکیاتی طور پر ناممکن ہے اور یہ طے ہے کہ سائنسی حقائق کسی دن چاند نظر آنے کو ناممکن قرار دیں تو اس کے بر خلاف موصول ہونے والی شہادتیں قبول نہیں کی جاتیں۔
مسقط: عمان میں یکم رمضان المبارک 2026ء 19 فروری کو ہونے کا اعلان کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمان چاند کی باقاعدہ رویت سے ایک ہفتہ قبل ہی رمضان کی تاریخ کا اعلان کرنے والا پہلا عرب ملک ہے۔
عمان کے سرکاری میڈیا کے مطابق بدھ 18 فروری کو ماہ شعبان کا آخری روز ہوگا اور جمعرات 19 فروری 2026ء یکم رمضان 1447 ہجری ہو گا۔
عمان کی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے مطابق فلکیاتی حساب سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ منگل 29 شعبان کو چاند کا نظر آنا فلکیاتی طور پر ناممکن ہے اور یہ طے ہے کہ سائنسی حقائق کسی دن چاند نظر آنے کو ناممکن قرار دیں تو اس کے بر خلاف موصول ہونے والی شہادتیں قبول نہیں کی جاتیں۔
عمان کی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات 19 فروری 2026ء یکم رمضان 1447ہجری ہو گا۔