مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں پہلا روزہ اِس تاریخ کو ہونے کا امکان

انھوں نے کہا تھا کہ روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا، جب کہ رواں برس عید الفطر جمعہ 21 اپریل کو ہونے کی توقع ہے۔

ریاض: سعودی عرب میں رمضان کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کا اختتام روحانی تزک و احتشام کے ساتھ تکمیل،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
سعودی عرب میں یکم رمضان المبارک کی پیش قیاسی
جمعتہ الوداع: احساس اور عبادت کا دن – مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
رمضان المبارک میں صدقات، خیرات اور محاسبہ نفس: ایک روحانی سفرتحریر: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
روزہ انسان کے لئے بہیمی اور حیوانی عنصر پر روحانی اور ملکوتی عنصر کو غالب کرنے کا سبب: مولانا قاضی اسد ثنائی

تفصیلات کے مطابق سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹرعبداللہ المسند نے کہا ہے کہ اس سال رمضان کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ 2023 کو ہونے کا امکان ہے۔

القصیم یونیورسٹی میں فلکیات کے سابق پروفیسر اور موسمیات کی سوسائٹی کے ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ اس مرتبہ شعبان 30 دن کا ہوگا کیوں کہ 29 شعبان بہ مطابق 21 مارچ، منگل کو چاند سورج غروب ہونے سے تقریباً 9 منٹ پہلے چھپ جائے گا۔

ماہر فلکیات کے مطابق چاند اور سورج کا ملاپ 29 شعبان بہ مطابق 21 مارچ کی شام کو 8 بجکر 23 منٹ پر ہوگا، اور رمضان کا پہلا روزہ 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ابراہیم الجروان نے بھی کہا تھا کہ اس سال رمضان کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

انھوں نے کہا تھا کہ روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا، جب کہ رواں برس عید الفطر جمعہ 21 اپریل کو ہونے کی توقع ہے۔