شمالی بھارت

خواجہ کے سالانہ عرس کا جھنڈا اجمیر پہنچ گیا

بھیلواڑہ میں لال محمد غوری خاندان کے رکن بہت ہی ادب کے ساتھ جھنڈا لے کر اجمیر پہنچے اور یہاں درگاہ کے غریب نواز گیسٹ ہاؤس میں رکے ہوئے ہیں۔

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتیؒ کے 118 ویں سالانہ عرس کا جھنڈا اجمیر پہنچ گیا ہے۔

بھیلواڑہ میں لال محمد غوری خاندان کے رکن بہت ہی ادب کے ساتھ جھنڈا لے کر اجمیر پہنچے اور یہاں درگاہ کے غریب نواز گیسٹ ہاؤس میں رکے ہوئے ہیں۔

غور طلب ہے کہ عرس2023کے لئے جھنڈے کا جلوس 18جنوری کو عصر کی نماز کے بعد جلوس کی شکل میں غریب نواز گیسٹ ہاؤس سے لنگر خانہ گلی، نظام گیٹ ہوتا ہوا درگاہ کے بلند دروازے پہنچے گا جہاں روشنی سے پہلے جھنڈے کو چڑھاکر عرس کا غیر رسمی اعلان کیا جائے گا۔

رجب کے مہینے کا چاند نظر آنے پر 22اور23جنوری سے عرس کی روایتی شروعات ہوگی۔

اجمر درگاہ کمیٹی، انجمن سید زادگان اور انجمن شیخ زادگان، ضلع اور پولیس انتظامیہ کے علاوہ متعلقہ محکموں نے عرس کی تیاری پوری کر لی ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے بلند دروازے پر ایک کنٹرول روم اور موتی کٹلہ چوک میں منتظم کیمپ بھی چلیں گے۔

درگاہ کمیٹی ناظم سمیع احمد خان درگاہ کے اندرونی انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں۔

a3w
a3w