سوشیل میڈیامذہبنکاح

رشتۂ نکاح کی تحقیق؟

- رشتہ کا انتخاب بڑا اہم مسئلہ ہے ؛ کیوںکہ اس سے لڑکے اور لڑکی کی پوری زندگی متعلق ہوتی ہے ؛ اس لئے اس معاملہ میں سرپرستوں کو بھی احتیاط کرنی چاہئے۔

سوال:- آج کل لڑکیوں کی شادی میں بعض ادارے یا ملاقاتی افراد پیامات کی رہبری کرتے ہیں ، والدین بغیر کسی تحقیق کے رشتہ کرلیتے ہیں، بعد میں معلوم ہوتا ہے کہ لڑکا کمزور ، بیمار اوربیروزگار ہے ، دھوکہ بھی دیا جاتا ہے ، اس سلسلہ میں شرعی احکام کیا ہیں ؟ (محمد شمشاد، چرلا پلی)

جواب:- رشتہ کا انتخاب بڑا اہم مسئلہ ہے ؛ کیوںکہ اس سے لڑکے اور لڑکی کی پوری زندگی متعلق ہوتی ہے ؛ اس لئے اس معاملہ میں سرپرستوں کو بھی احتیاط کرنی چاہئے اوررہنمائی کرنے والوں کو بھی ، عام حالات میں غیر محرم لڑکی کو دیکھنا جائز نہیں ہے ؛

لیکن رشتہ کے انتخاب کے لئے لڑکے کو لڑکی کے اور لڑکی کو لڑکے کے دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے ، غیبت کرنا گناہ کبیرہ ہے ، کسی بھی انسان کی برائی کو بیان کرنا جائز نہیں ؛ لیکن اگر کسی شخص سے رشتہ کے بارے میں دریافت کیا جائے تو سچ سچ بتادینا واجب ہے ،

اور اس کے صحیح حالات کو چھپانا جائز نہیں ، اگر چہ کہ غیبت کی نوبت آجائے ؛ اس لئے سر پرستوں کا فریضہ ہے کہ وہ رشتوں کے بارے میں اچھی طرح تحقیق کرلیں اور کسی رشتہ کے سلسلہ میں رہنمائی کرنے والے اور مشورہ دینے والے پر واجب ہے کہ وہ کوئی بات چھپانے سے گریز کرے ، ورنہ عند اللہ گناہ ہوگا ۔

a3w
a3w