سپریم کورٹ میں نوٹ برائے ووٹ کیس کی سماعت ملتوی
سپریم کورٹ نے نوٹ برائے ووٹ کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ سپریم کورٹ بنچ نے کہا کہ اس کیس کی اگلی سماعت جولائی میں ہوگی۔

حیدرآباد: سپریم کورٹ نے نوٹ برائے ووٹ کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ سپریم کورٹ بنچ نے کہا کہ اس کیس کی اگلی سماعت جولائی میں ہوگی۔
ووٹ برائے نوٹ کیس کے ٹرائل کو مدھیہ پردیش منتقل کرنے کی عرضی پر چیف منسٹر ریونت ریڈی اور تلنگانہ حکومت نے کوئی جواب داخل نہیں کیا ہے۔
گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریونت ریڈی، تلنگانہ حکومت اور مدعا علیہان کو نوٹس جاری کی تھی چونکہ ریونت ریڈی اور تلنگانہ حکومت نے جواب داخل نہیں کیا اس لیے کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔
بی آر ایس کے سابق وزیر جگدیش ریڈی نے ووٹ برائے نوٹ کیس کی سماعت کو مدھیہ پردیش منتقل کرنے کی اپیل پر عرضی داخل کی۔
جسٹس بی آر گاوائی، جسٹس ستیش چندر شرما اور جسٹس سندیپ مہتا پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس سال 31 جنوری کو بی آر ایس قائدین جی جگدیش ریڈی، ستیہ وتی راٹھور، محمد علی اور کلواکنٹلا سنجے نے اس کیس کی سماعت کو تلنگانہ کے بجائے مدھیہ پردیش منتقل کرنے کیلئے ٹرانسفر پٹیشن دائر کی تھی۔