سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

مسجد کے امام سجدہ کی حالت میں خالق حقیقی سے جا ملے (ویڈیو وائرل)

امام مسجد شیخ نفیس سعد سجدے کی حالت میں ہی جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے۔ انھیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔نمازیوں کا کہنا تھا کہ امام مسجد کی صحت بالکل ٹھیک تھی۔

جکارتہ: دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا میں نماز فجر کے دوران جواں سال امام مسجد سجدہ کی حالت میں خالق حقیقی سے جا ملے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: چنگی چرلہ میں مسجد کے سامنے شرانگیزی۔ دوسرے دن بھی امن درہم برہم کرنے کی کوشش
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
انڈونیشیا میں لاوے کے سیلاب سے 34 افراد ہلاک
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
مسجد بیت میں ناپاکی کی حالت میں بیٹھنا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی علاقے کلیمنتن کی مسجد میں نماز فجر کے دوران سجدے میں گئے امام صاحب کافی دیر تک نہ اُٹھ سکے تو موذن نے نماز مکمل کرائی۔

امام مسجد شیخ نفیس سعد سجدے کی حالت میں ہی جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے۔ انھیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

نمازیوں کا کہنا تھا کہ امام مسجد کی صحت بالکل ٹھیک تھی۔ نماز پڑھتے وقت ان پر اکثر رقت طاری ہوجایا کرتی تھی۔ وہ نیک اور رحمدل انسان تھے جو مسجد کا مکمل دھیان اور نمازیوں کا پورا خیال رکھتے ہیں۔

a3w
a3w