شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

راجستھان میں خاتون کو برہنہ پریڈ کرانے کا واقعہ (ویڈیو)

گہلوت نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ضلع پرتاپ گڑھ میں ایک خاتون کو اُس کے سسرالی ارکانِ خاندان کی جانب سے برہنہ پریڈ کرائے جانے کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔

جئے پور: راجستھان کے ضلع پرتاپ گڑھ میں ایک خاتون کو برہنہ پریڈ کرائے جانے کے کیس کے سلسلہ میں ریاستی پولیس کی جانب سے 8 ملزمین کو حراست میں لیے جانے کے بعد چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ نے کہا ہے کہ مجرموں کو فاسٹ ٹریک عدالت میں سزا دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری
کانگریس پانچوں ریاستوں میں حکومت قائم کرے گی: اشوک گہلوت
شطرنج کھلاڑیوں ڈی ہریکا اور ارجن کو چیف منسٹر کی تہنیت
عدالت نے ایک شخص اور خاندان کے 5 ارکان کو ہلاکت کے الزام سے بری کردیا
منی پور میں 2 خواتین کو برہنہ پریڈ کرانے کا واقعہ، اجتماعی عصمت ریزی کا الزام

 انھوں نے کہا کہ ایسے مجرموں کے لیے مہذب سماج میں کوئی مقام نہیں ہے۔ ان ملزموں کو جلد از جلد سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا جانا چاہیے اور فاسٹ ٹریک عدالت میں ان پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

گہلوت نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ضلع پرتاپ گڑھ میں ایک خاتون کو اُس کے سسرالی ارکانِ خاندان کی جانب سے برہنہ پریڈ کرائے جانے کا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ خاتون کے والدین اور سسرالیوں کے درمیان خاندانی تنازعہ کے بعد یہ واقعہ پیش آیا تھا۔

 ڈائرکٹر جنرل پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اے ڈی جی کرائم کو جائے واقعہ پر بھیجیں اور اس معاملہ میں سخت ترین کارروائی کریں۔ مہذب سماج میں ایسے مجرموں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

اسی دوران ڈی جی پی اومیش مشرا نے بتایا کہ پرتاپ گڑھ میں خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے کیس میں 10 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے منجملہ 8 کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جن میں اصل ملزم بھی شامل ہے۔

 خاتون نے اپنے شوہر کانہا گامیٹی کے علاوہ سورج، وینیا، نیتیا، نتھو اور مہندر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے اور کہا ہے کہ وہ لوگ اسے موٹر سائیکل پر لے گئے تھے اور شوہر کے گھر سے برہنہ باہر نکالا تھا۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ اصل ملزم شوہر کانہا کے علاوہ بینیا اور پنٹو کے ساتھ ساتھ تماشائیوں پونیا، کھیتیا، موتی لال اور دیگر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

a3w
a3w