ایشیاء
جاپانی وزیراعظم کی کابینہ نے پارلیمنٹ میں ووٹنگ سے قبل استعفیٰ دے دیا
یشیبا انتظامیہ کے کابینہ کے وزراء نے پیر کی صبح کابینہ کے اجلاس میں اجتماعی استعفیٰ پیش کیا۔
ٹوکیو: جاپان کے وزیر اعظم شیگرو ایشیبا اور ان کی کابینہ نے پیر کی صبح ملک کے اگلے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ میں ووٹنگ سے قبل استعفیٰ دے دیا۔
ایشیبا انتظامیہ کے کابینہ کے وزراء نے پیر کی صبح کابینہ کے اجلاس میں اجتماعی استعفیٰ پیش کیا۔
لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور کومیتو کے حکمران دھڑے کے پاس ایوان نمائندگان میں اکثریت بہت کم ہے۔
ووٹنگ میں ایشیبا اور مرکزی اپوزیشن آئینی ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما یوشی ہیکو نودا کے درمیان رن آف کا امکان ہے، جو تقریباً 30 سالوں میں پہلا رن آف ہوگا۔