حیدرآباد

بھٹی وکرامارکہ نے دعوت افطار کے انتظامات کا جائزہ لیا

ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ اورمشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر نے آج شام ایل بی اسٹیڈیم (فتح میدان) پہنچ کر چیف منسٹر کی دعوت افطار کے ضمن میں کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔

حیدرآباد: ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ اورمشیر حکومت تلنگانہ محمد علی شبیر نے آج شام ایل بی اسٹیڈیم (فتح میدان) پہنچ کر چیف منسٹر کی دعوت افطار کے ضمن میں کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں
یودان 2024-25: ایل بی اسٹیڈیم، حیدرآباد میں سالانہ کھیلوں کا میلہ
جمعتہ الوداع: احساس اور عبادت کا دن – مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
17 / ستمبر کے دن سیاسی جلسوں پر پابندی: تلنگانہ گورنمنٹ
رمضان المبارک میں صدقات، خیرات اور محاسبہ نفس: ایک روحانی سفرتحریر: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
روزہ انسان کے لئے بہیمی اور حیوانی عنصر پر روحانی اور ملکوتی عنصر کو غالب کرنے کا سبب: مولانا قاضی اسد ثنائی

یہ دعوت افطار 15 مارچ کو مقرر ہے۔ ان کے ہمراہ سکریٹری چیف منسٹردفتر شاہ نواز قاسم، سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود، سید عمر جلیل،ڈائرکٹر وکمشنر محکمہ اقلیتی، بہبود تفسیر اقبال، چیر مین وقف بورڈ سیدعظمت اللہ حسینی،

چیرمین حج کمیٹی مولانا خسروپاشاہ، چیرمین اردو اکیڈیمی طاہر بن ہمدان، ڈائرکٹر دائرۃ المعارف پروفیسرایس اے شکور، سی ای او وقف بورڈ خواجہ معین الدین کانگریس اقلیتی قائدین فیروخان، عثمان محمد خان،

سمیر والی اللہ اور دیگر قائدین موجود تھے۔ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ دعوت افطار کیلئے وسیع تر انتظامات کریں۔

محمد علی شبیر نے بتایا کہ دعوت افطار میں ممتاز علمائے اکرام، مختلف جماعتوں کے مسلم قائدین، دانشوروں، سیاسی قائدین اور عامتہ المسلمین کی کثیر تعداد شرکت کریں گے۔