شمال مشرق

امرتیہ سین کے انتقال کی خبر جھوٹی

نندنا نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ دوستووالد کی موت کی خبر جھوٹی ہے۔ ابا ٹھیک ہیں۔ ہمارا ویک اینڈ بہت اچھا گزرا ہے۔ ہم نے کیمبرج میں فیملی کے ساتھ اچھا وقت گزاراہے ۔

کلکتہ: نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کے انتقا ل سے متعلق خبر پرامرتیہ سین کی بیٹی نندنا نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے والد صحت مند ہیں اور غلط خبر پھیلائی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
بیٹی اور داماد پر قاتلانہ حملہ، مادھوی کے باپ کو 10 سال قید کی سزا
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی

خیال رہے کہ امرتیہ سین کے انتقال کی خبر عام ہونے کے بعد سے ہی نندیا کے پاس تعزیتی پیغامات اور ایکس ہینڈل پر بھی دنیا کے مختلف حصوں سے تعزیت کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔امرتیہ سین کی این جی او پراتیچی نے کہا کہ ان کے پاس ایسی کوئی خبر نہیں ہے۔اس کے بعد ہی نندنا کا یہ ٹوئیٹ آیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ دوستووالد کی موت کی خبر جھوٹی ہے۔ ابا ٹھیک ہیں۔ ہمارا ویک اینڈ بہت اچھا گزرا ہے۔ ہم نے کیمبرج میں فیملی کے ساتھ اچھا وقت گزاراہے ۔

کل رات بھی جب ہم نے الوداع کہا تو والد صاحب کا گلے لگانا ہمیشہ کی طرح خوبصورت تھا۔ وہ ہارورڈ میں ہفتے میں دو کورس پڑھا رہے ہیں، اپنی نئی کتاب پر کام کر رہے ہیں۔ پہلے کی طرح مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ امرتیہ سین کا تعلق بنگال سے ہے اور بنگال کے عوام انہیں بہت ہی عزت واحترا م کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔اس لئے ان کے انتقال کی خبر سے بنگال میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔