ایشیاء

قندوز میں دہشت گردانہ حملے میں مرنے والوں کی تعداد 8 ہوئی

منگل کی صبح ایک خودکش بمبار نے قندوز میں کابل بینک کی شاخ کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جہاں سرکاری ملازمین اپنی تنخواہیں لینے کے لیے جمع تھے۔

کابل: افغانستان کے شہر قندوز میں خودکش حملہ آور کے دہشت گردانہ حملے میں مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
افغان شہریوں کو جاری ہزاروں پاکستانی پاسپورٹس کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات
جیش کی ذیلی تنظیم نے کشمیر دہشت گرد حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی
پاکستانی چوکی پر حملہ، 5 فوجی اور 5 دہشت گرد ہلاک
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
چین نے طالبان کے سفیر کے کاغذات تقرر قبول کرلئے

بدھ کے روز سلام وطن دار ریڈیو اسٹیشن کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا کہ ’’بدقسمتی سے، کل ہم نے قندوز میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ دیکھا جس کے نتیجے میں مجاہدین اور عام شہریوں سمیت آٹھ افراد شہید اور کچھ زخمی ہوگئے۔‘‘

ترجمان نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات سیکیورٹی فورسز کی کڑی نگرانی میں جاری ہے اور ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اس خوفناک جرم کی جڑیں ملک سے باہر ہیں۔

منگل کی صبح ایک خودکش بمبار نے قندوز میں کابل بینک کی شاخ کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جہاں سرکاری ملازمین اپنی تنخواہیں لینے کے لیے جمع تھے۔

اسلامک اسٹیٹ دہشت گرد گروپ (آئی ایس یا آئی ایس آئی ایس، روس میں کالعدم) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔