دہلی

سوٹ بوٹ والی سرکار کا واحد نشانہ دوستوں کے خزانے بھرنا ہے:راہول

راہول گاندھی نے ٹویٹر پر ایک گراف پوسٹ کیا جس میں ہر گھر کی فی کس آمدنی میں اضافہ دکھایا گیا ہے۔ ہندوستان کے صارفین کی معیشت کا 360 سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2016 اور 2021 کے دوران غریب طبقات کی آمدنی میں تقریباً 50 فیصد کی کمی آئی۔

نئی دہلی: کانگریس نے غریب اور متوسط طبقات کی آمدنی میں مبینہ کمی پر آج مرکز کو نشانہ ئ تنقید بنایا۔ راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے چاہے عوام کو کتنی ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے‘ سوٹ بوٹ والی سرکار کا واحد نشانہ اپنے دوستوں کا خزانہ  بھرنا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس

راہول گاندھی نے ٹویٹر پر ایک گراف پوسٹ کیا جس میں ہر گھر کی فی کس آمدنی میں اضافہ دکھایا گیا ہے۔ ہندوستان کے صارفین کی معیشت کا 360 سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2016  اور 2021 کے دوران غریب طبقات کی آمدنی میں تقریباً 50 فیصد کی کمی آئی۔

مزدوروں اور ورکرس کی اجرتوں میں اضافہ کی شرحوں پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے شائع کئے گئے ایک مضمون کو منسلک کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 2014-15 تا 2021-22 زرعی مزدوروں کی حقیقی اجرتوں میں اضافہ کی شرح 0.9 فیصد رہی ہے۔

 جبکہ زرعی مزدوروں کی 0.2 فیصد‘ تعمیراتی مزدوروں کی 0.3 فیصد اور غیرزرعی مزدوروں کی اجرتوں میں اضافہ کی شرح 0.3 فیصد رہی ہے لیکن صرف 5 سال کے دوران اڈانی کی دولت میں 1440 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ رمیش نے کہا کہ ”متر کا ساتھ‘ متر کا وکاس“۔