حیدرآباد

پولیس نے محمد علی شبیر کو عازمین کو وداع کرنے سے روکدیا

سابق وزیر قائد اپوزیشن محمد علی شبیر کو پولیس نے آج صبح ان کے مکان واقع جوبلی ہلز پہنچ کر انہیں حج ہاوز نامپلی جانے سے روک دیا اور انہیں گھر پر نظر بند کردیا۔

حیدرآباد: سابق وزیر قائد اپوزیشن محمد علی شبیر کو پولیس نے آج صبح ان کے مکان واقع جوبلی ہلز پہنچ کر انہیں حج ہاوز نامپلی جانے سے روک دیا اور انہیں گھر پر نظر بند کردیا۔

متعلقہ خبریں
الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی
حج 2024 کیلئے مختلف خدمات کے ٹنڈرس کی طلبی
مذہب کے نام پر مسلمانوں کو تحفظات، وزیر اعظم کا الزام گمراہ کن: محمد علی شبیر
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ

محمد علی شبیر ریاستی عازمین حج کے آخری قافلہ کو وداع کرنے اور عازمین سے ملاقات کیلئے حج ہاوز جانے والے تھے کہ پولیس نے انہیں اور دیگر کانگریس قائدین محمد جاوید سکریٹری کو روکد دیا اور گھر پر نظر بند کردیا اور انہیں عازمین کو مقدس سفر حج پر جانے والوں کو وداع کرنے سے محروم کردیا۔

محمد علی شبیر کو گھر پر نظر بند کئے جانے کی صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے شدید مذمت کی۔محمد علی شبیر نے اپنے ایک بیان میں الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے سی آر حج کیمپ کو سیاسی اکھاڑہ بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال عازمین حج کو وداع کرنا ایک غیر سیاسی عمل اور اظہار یگانگت کا ذریعہ ہے۔ چیف منسٹر جو خود گذشتہ6سال سے عازمین کو وداع کرنے حج ہاوز نہیں جا رہے ہیں۔ دوسری جماعت کے قائدین کو جانے سے روک دینا تنگ نظری کی علامت ہے۔

اس دوران پولیس نے کانگریس اقلیتی قائدین سابق جنرل سکریٹری ایس کے افضل الدین، صدر حیدرآباد کانگریس کمیٹی سمیر ولی اللہ، سید نظام الدین ترجمان، سید دلاور حسین اور دیگر قائدین کو حج ہاوز کے باہر روک دیا اور انہیں اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

کانگریس اقلیتی قائدین نے پولیس کے اس رویہ کی شدید مذمت کی اور الزام عائد کیا کہ چیرمین حج کمیٹی کے دباؤ میں آکر پولیس نے یہ کاروائی کی ہے۔ انہوں نے بالخصوص سرکل انسپکٹر پرساد کے رویہ کی مذمت کی جنہوں نے ایس کے افضل الدین پر کانگریس کا کھنڈوا نکالنے کا دباؤ ڈالا تھا۔