آندھراپردیش

آندھراپردیش میں مندر کے قریب ریچھ کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی

مندر کے حکام نے درشن کے لئے آنے والوں اور مقامی افراد کو چوکس رہنے کی مائیک کے ذریعہ اپیل کی۔اس ریچھ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع نندیال میں ریچھ کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ضلع کے مہانندی علاقہ میں مندر کے قریب یہ جنگلی جانوردیکھاگیا۔اس کو دیکھتے ہی مقامی افراد کے ساتھ ساتھ مندر میں پوجا کیلئے پہنچے افراد میں خوف کی لہردوڑگئی۔کئی افراد وہاں سے جان بچانے کے لئے دوڑپڑے۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
بلارم علاقہ میں کتے کے منہ میں نومولود کے سر سے سنسنی
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

درشن کے لئے آنے والے افراد کی چیخ وپکار پر مندر کے ذمہ دارچوکس ہوگئے۔بعد ازاں یہ ریچھ وہاں سے چلاگیا۔مندر کے حکام نے درشن کے لئے آنے والوں اور مقامی افراد کو چوکس رہنے کی مائیک کے ذریعہ اپیل کی۔اس ریچھ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

مقامی افرادنے بتایا کہ یہ ریچھ کچھ عرصہ سے مندر کے حدود میں نظرآرہا ہے۔مندر کا یہ علاقہ جنگل کے قریب ہونے کی وجہ سے یہ ریچھ مندر کے قریب اور اس کے حدود میں عموما نظرآرہا ہے۔